ووسٹر شائر: کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنیوالے کرکٹرز کی ٹریننگ شروع

Last Updated On 01 July,2020 12:45 pm

لندن: (دنیا نیوز) ووسٹر شائر میں کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والے تمام قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا، انگلینڈ سیریز کی تیاریاں تیز کر دی گئیں۔

انگلینڈ میں کرکٹ کی رونقیں بھی بحال، ووسٹر شائر کے قرنطینہ میں موجود قومی اسکواڈ نے کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد میدان کا رُخ کر لیا۔ پہلی بار نیٹ پریکٹس، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں بھی ایکشن دکھائے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق، بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان اور قومی بلے باز شان مسعود تین ماہ بعد کرکٹ بحالی پر خوش اور سیریز میں اچھی پرفارمنس کے لیے پرجوش ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیو کلف ڈیکن بھی کوویڈ ٹیسٹنگ میں نیگیٹو آنے پر اِن ایکشن ہو گئے، ادھر لاہور میں مسلسل دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد حفیظ سمیت چھ کھلاڑیوں نے انگلینڈ روانگی کی تیاری پکڑ لی۔

قومی شاہین 13 جولائی کو ڈربی شائر کے لیے اڑان بھریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست سے شروع ہو گی، جس کے بعد تین ہی ٹی ٹوئنی مقابلے بھی شیڈول ہیں۔