اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر کا 84 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر سید وزیر علی کے بیٹے خالد وزیر نے انگلینڈ کیخلاف 1954 میں لارڈزسے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے کیریئر کے 2 ٹیسٹ میچز میں صرف14 رنز بنائے، انہوں نے 18 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے مزید 271 رنز بنائے اور 14 وکٹیں حاصل کیں۔
خالد وزیر نے اپنے کیریئر کا اختتام 19 سال کی عمر میں کیا۔ وہ 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے اور چیسٹر میں آخری سانس لیا۔