منافع خور سرگرم، کورونا میں معاون ادویات مہنگی فروخت ہونے لگیں

Last Updated On 02 July,2020 09:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا میں معاون ثابت ہونیوالی اینٹی بائیوٹکس اور وٹامنز کی ادویات مہنگی فروخت ہونے لگیں، انسانی صحت خطرے میں ہے اور منافع خور ان حالات میں بھی سرگرم نظر آئے۔

کورونا وائرس سے منسلک ہر شے پر منافع خوروں کا قبضہ ہے، کراچی عالمی وباء کی لپیٹ میں ہے جس سے اموات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا کو شکست دینے میں مددگار ثابت ہونے والی ادویات کہیں مہنگی تو کہیں دستیاب ہی نہیں، بخار، کھانسی، نزلہ اور زکام کی بائیوٹکس اور وٹامنس کی ادویات کو ڈاکٹرز اہمیت دے رہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ طلب کا بڑھنا قیمتوں کو بڑھا دیتا ہے۔

میڈیسن مارکیٹ کے ایسوسی ایشن چیئرمین کہتے ہیں ادویات کو ذخیرہ کردیا گیا ہے اور جو میڈیکل اسٹورز پرموجود ہیں وہ مہنگے داموں میں بک رہی ہیں۔

افسوس کا مقام یہ ہے کہ صحت کے معاملے میں بھی کرپشن جسے روکنے اور دیکھنے والا کوئی نہیں ہے، ڈرگس انسپکٹر بھی آنکھیں موندے بیٹھے ہیں
چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ہے۔

کورونا کے ابتدائی ایام میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر سمیت گیس سلنڈز کی مہنگے داموں فروخت سے جہاں منافغ خوروں نے فائدہ اٹھایا وہیں مجبور اور متاثرہ افراد کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید نقصان سے بچنے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی پرعملدآمد کروانے کے لیئے ڈرگس انسپکٹرز کو حرکت میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔