کورونا کی عالمی وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کر دیا

کورونا کی عالمی وبا کا بدترین مرحلہ ابھی آنا ہے: عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کر دیا

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران عالمی ادارے نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، سوئٹزلینڈ کے شہر جینوا میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کا بدترین مرحلہ ہو سکتا ہے ابھی آنا ہو۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا پیغام ہے ٹیسٹ کریں، ٹریس کریں، آئیسولیٹ کریں اور قرنطینہ کریں۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی بہت دیر تک چلے گی۔ کچھ ممالک میں ترقی کے باوجود یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور دنیا کو آنے والے مہینوں میں اور زیادہ لچک، صبر اور فراخدلی کی ضرورت ہے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ چھ مہینے پہلےیہ گمان بھی نہیں تھا کہ یہ نیا وائرس ہماری زندگیوں میں ہلچل مچا دے گا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ لوگ اس مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان میں سے نصف کسیز یورپ اور امریکا میں سامنے آئے اب وبا جنوبی امریکا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔