کاشف بھٹی کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر سکواڈ جوائن کرنیکی اجازت

Last Updated On 16 July,2020 04:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کاشف بھٹی کو کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر پاکستان سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلت کے مطابق کرکٹر کاشف بھٹی عمران خان سینئر، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی کے ساتھ 8 جون کو دو کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ گئے تھے جہاں کرکٹرز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی اور اس دوران کرکٹر کاشف بھٹی کا کووڈ 19 ٹیسٹ انفیکشن کی باقیات کے سبب مثبت آگیا جس کے باعث انہیں دیگر سکواڈ سے الگ کر دیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی کھلاڑی کو سکواڈ میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے، کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آ چکا ہے، کھلاڑی اب سکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ای سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی انفیکشن کی باقیات کے سبب کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔

‏کاشف بھٹی کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی خبریں سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کہا کہ کاشف بھٹی کا معاملہ ای سی بی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، کاشف بھٹی کو دوٹیست منفی آنے کے بعد انگلنڈ بھیجا گیا تھا، ان کا ائیر لائن کے لیےکرایا جانے والا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا ۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سیریز کے پروٹوکول کے مطابق انگلینڈ کے بائیو سیکیور ماحول کے تمام تر انتظامات کا دائرہ اختیار ای سی بی کا ہے

پی سی بی نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف کا ایک ٹیسٹ منفی آچکا ہے اور دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ بھی انگلینڈ جانے کے اہل ہوں گے، حارث رؤف اس وقت پی سی بی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں۔