کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کا دورہ بھارت ملتوی

Last Updated On 07 August,2020 06:37 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت کیساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دورہ ملتوی کردیا ۔

انگلینڈ نے ستمبر اور اکتوبر میں میں آئی سی سی فیوچر ٹورس پروگرام کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلنے تھے جو عالمی وبا کرونا کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے، جنوری 2021 میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔