لاہور:(دنیا نیوز) پی سی بی نے سابق کپتان ثناء میر کے بیان پر ردعمل جاری کردیا۔
پی سی بی نے ثناء میر کے شیڈول ٹکراؤ کے دعوے کو غلط قرار دے دیا، سابق کپتان ثناء میر کا بیان حقائق کے منافی ہے،قومی کرکٹ کو حقائق کی تصدیق کے بعد بات کرنی چاہیے تھی۔
بورڈ نے بتایا کہ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ہے، ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا اختتام 2 نومبر کو ہوگا، نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 10 نومبر سے کراچی میں ہوگا، ورلڈ کپ اور نیشنل ٹورنامنٹ کی تاریخیں مختلف ہیں۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویمنز ٹیم جولائی تا نومبر مختلف شیڈول میں مصروف رہے گی، پی سی بی دو تربیتی کیمپ، ایک ہوم اور ایک اوے سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہیں، پی سی بی خواتین ٹیم کے لیے کراچی میں 25 روزہ کیمپ اور پریکٹس میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔
بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ آئرلینڈ سے واپسی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف اہم سیریز شیڈول ہے، سابق کپتان ثناء میر نے سوشل میڈیا پر ویمنز کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔