انگلش کرکٹر سٹورٹ براڈ کو ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

Last Updated On 12 August,2020 11:35 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کو ضابطے کی خلاف ورزی پر بطور ریفری والد کرس براڈ نے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں جوشیلا انداز رکھنے والے بولر سٹورٹ براڈ نے یاسر شاہ کو آؤٹ کر کے نامناسب الفاظ استعمال کیے، یاسر شاہ نے معاملے کو بھانپتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا۔ مذکورہ واقعہ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پیش آیا تھا۔

 میچ ریفری کرس براڈ نے معاملے کا نوٹس لیا اور اپنے بیٹے سٹورٹ براڈ کو میچ فیس کا 15 فیصد بطور جرمانہ سزا سنا دی۔ سٹورٹ براڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے سزا چیلنج کرنے کے بجائے قبول کر لی۔