بھارت کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Published On 15 August,2020 08:10 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جبکہ سابق کپتان کی پیروی کرتے ہوئے سریش رائنا نے بھی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں اپنے پیغام میں مہندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ شکریہ شکریہ، اتنی محبت اور تعاون کا شکریہ، 7بجکر 29 منٹ کے بعد مجھے ریٹائر سمجیھں۔

بھارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ بھارت کی طرف سے کامیاب ترین کپتان کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، 2007ء کا ٹی 20 ورلڈکپ اور 2011ء کا ون ڈے کپتان جتوایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آخری بار انہوں نے اپنا میچ 2019ء میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مہندرا سنگھ دھونی دسمبر 2014ء کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے اور ٹی 20 اور ورلڈکپ کھیلتے تھے، ان ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم 215ء اور 2016ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنلز میں پہنچی تھی۔ 350 ون ڈے میچز میں 10733 رنز بنا چکے ہیں۔

دھونی ورلڈ ٹی ٹوئنی 2020 کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

دوسری طرف مہندرا سنگھ کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی بیٹسمین سریش رائنا نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

دھونی کے اعلان کے چند منٹس بعد ہی سریش رائنا نے بھی انسٹاگرام پردھونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے ساتھ کھیلنا انتہائی خوشگوار تھا اور اب بھی میں نے سچے دل اور فخر کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ کے ساتھ اس نئے سفر میں شامل ہوجاؤں۔

خیال رہے کہ جارح مزاج بلے باز سمجھے جانے والے سریش رائنا نے 18 ٹیسٹ ،226 ایک روز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی ہے جبکہ وہ دھونی کی قیادت میں 2011ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔