لاہور: (دنیا نیوز) ساؤتھمپٹن میں بارش کے باعث قومی کرکٹرز نے اِنڈور نیٹ پریکٹس کی، بیٹنگ اور بولنگ میں خوب پسینہ بہایا، تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تفصیلات کے طمابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہو گا جس کی تیاریاں قومی کرکٹرز نے شروع کر دیں، ساؤتھمپٹن میں بارش کے باعث کھلاڑیوں نے اِنڈور نیٹ پریکٹس کی۔
Pakistan men s national cricket team is holding an indoor session in Southampton due to rain pic.twitter.com/ujHdiKDB2v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 19, 2020
بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت بلے بازوں نے بیٹنگ پریکٹس کی، باؤلنگ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد عباس نے بھی خوب ایکشن دکھائے، قومی کھلاڑیوں نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے پر نظریں جما لیں۔