لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کی ماہانہ آمدن کا سٹرکچر جاری کر دیا، کیٹگری اے پلس کے 10 کھلاڑی، ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمائیں گے، کٹیگری اے میں 38 کھلاڑیوں کو 85 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ،،، کیٹگری بی ، سی اور ڈی میں بالترتیب پچھتہر، پینسٹھ اور چالیس ہزار وصول کریں گے
تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں کھلاڑیوں کے معاوضوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اے پلس، اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری میں شامل 192 کھلاڑیوں کو ماہانہ معاوضوں کے ساتھ ساتھ ہر ٹورنامنٹ سے الگ الگ پیسے ملیں گے۔
پانچوں کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن کی تفصیل یہ ہے کہ کٹیگری اے پلس کے 10 کھلاڑی،ڈیڑھ لاکھ روپے ،،، کٹیگری اے کے 38 کھلاڑی، 85 ہزار،،، کٹیگری بی کے 48 کھلاڑی، 75 ہزار، کٹیگری سی کے 72 کھلاڑی، 65 ہزار اور کٹیگری ڈی کے 24 کھلاڑی، 40 ہزار روپے ماہانہ کمائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی چار روزہ، تین روزہ، پچاس اوور فرسٹ اور سیکنڈ الیون، ٹی ٹوئنٹی کے بھی فرسٹ اور سیکنڈ الیون سمیت انڈر 19 کے تین روزہ اور پچاس اوور کے میچز کی فیس اور انعامات وصول کریں گے۔