قومی ٹی ٹونٹی کپ: خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے مابین فائنل آج کھیلا جائے گا

Published On 18 October,2020 03:05 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کا فائنل کھیلنے کیلئے خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آج راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

قومی ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ، ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کس کے نام رہے گا، میچ آج رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں گزشتہ رات دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی، پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کی ٹیم 142رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔ خیبرپختونخوا نے بیٹنگ شروع کی تو اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

دوسری جانب پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔
 




Recommended Articles