زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Published On 19 October,2020 01:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے.

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہرمیچ بہت اہم ہے، ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا، زیادہ تجربات نہیں کریں گے، کوشش ہے اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفکیشن کے لیے ہر میچ ضروری ہے، ون ڈے کرکٹ اب ہمارے لیے بہت اہم ہے، ٹی 20 میں کوشش کی ہے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں، حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سرفراز فرسٹ کلاس میں پرفارم کرے اور پھر کم بیک کرے، جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا انہیں آگے موقع دیں گے۔ انہوں نے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام پیش کئے جن میں عبداللہ شفیق، عابد علی، بابر اعظم، فخر زمان، حیدر علی کے علاوہ حارث سہیل، افتخار علی، امام الحق اور خوشدل شامل ہیں۔