لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس خوشی کے موقع پر انہوں نے اپنی بیوی کے لیے خاص پیغام لکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کو شادی کے 20 سال مکمل ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ لال گلابوں کا خوبصورت گلدستہ اپنی اہلیہ کو دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمد للہ مجھے بے حد خیال کرنے والی، سمجھنے والی اور ہمارے بچوں کی بہترین والدہ ثابت ہونے والی شریک حیات ملی جس پر بے حد شکر گزار ہوں۔
Today marks 20 years of marital bliss; Alhamdulillah blessed to have a life partner so caring, understanding and a wonderful mother to our children-despite me forgetting our anniversary today she still forgave me; another one of her beautiful qualities.Congratulations @nsaafridi pic.twitter.com/P0EzkuPJTG
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 20, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ آج میں اپنی شادی کی سالگرہ بھول گیا اور اس کے باوجود بھی انہوں نے مجھے معاف کیا اور یہ ان کی بہترین عادتوں میں سے ایک ہے۔
شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو چیزوں کی یاد دلانی پڑتی ہے، الحمد للہ مجھے خوشی ہے کہ آپ ایک اچھے شوہر اور ایک بہترین دوست ہیں‘۔
نادیہ آفریدی نے مزید لکھا کہ ایسا شخص جو مجموعی طور پر حیرت انگیز انسان ہے، شادی کی سالگرہ مبارک ہو! ۔
With the passage of time one has to remind you of things ;) Alhamdulillah I’m blessed to have a good husband, a best friend and a confidante in you; somebody who’s a wonderful human being as a whole. Happy Anniversary! Here’s to many more, InshaAllah https://t.co/1aGvSdSa6G
— Nadia Shahid (@nsaafridi) October 20, 2020
شاہد آفریدی کی شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔