اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیر پریمئیر لیگ کا ا علان کر دیا گیا، بوم بوم آفریدی برینڈ ایمبیسڈر ہوں گے ۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والی پریمئیر لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔
کشمیر پریمئیر لیگ یکم اپریل سے شروع ہو گی اور اس میں چھ ٹیمیں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز ، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلینز اور اوورسیز وارئیرز حصہ لیں گی۔
آزادکشمیر پریمئیر لیگ کی افتتاحی اسلام آباد میں ہوئی جس میں لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر بوم بوم آفریدی اور سابق اسٹار آل راونڈر اظہر محمود نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر کشمیر پریمئیر لیگ کے پیٹرن چیف صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کے انعقاد سے آزاد کشمیر سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ متعارف کرانے جان پر بہت خوش ہوں اور میرے لیے فخر کا مقام ہے کہ اس لیگ کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوا ہوں۔