سکینڈ الیون پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا کل سے آغاز

Published On 15 December,2020 06:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کپ سیکنڈ الیون ون ڈے ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہو رہا ہے،50 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوٹنی کپ اور سہ روزہ قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے بعد شروع ہو رہا ہے۔

‏سنگل لیگ ٹورنامنٹ کا 5واں اور فائنل راؤنڈ 24 دسمبر کو طےہے،افتتاحی راؤنڈ میں سہ روزہ قائداعظم ٹرافی کی چیمپئین سندھ کا مقابلہ سدرن پنجاب سے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ہو گا،خیبر پختونخواہ کی ٹیم سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کی فاتح سنٹرل پنجاب سے ٹی ایم سی گراونڈ پر ٹکرائے گی۔ این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ میں ‏بلوچستان ٹیم عظیم گھمن (کپتان)، تیمور خان (نائب کپتان )، عبدالرحمان مزمل ، عبدالواحد بنگلزئی ، اویس ضیاء ، فہد حسین ، حیات اللہ ، ہدایت اللہ (وکٹ کیپر)، اسرار احمد ، محمد دین ، نجیب اللہ ، ناصر خان ، نذر حسین ، رمیز راجا جونئیر اور زین اللہ پر مشتمل ہوگی۔

سنٹرل پنجاب میں جنید علی (کپتان ، وکٹ کیپر)، محمد عمران ڈوگر (نائب کپتان)، ابوبکر خان ، اسفند مہران ، عتیق الرحمان ، حماد بٹ ، حسیب الرحمان ، عرفان خان نیازی ، کامران افضل ، محمد علی ، محمد فائق ، نعمان انور ، رضا علی ڈار ، شاہد نواز ، شعیب اللہ اور زبیرخان شامل ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں آصف آفریدی (کپتان)، محمد حارث (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عامر خان ، عباس آفریدی ، عبدالرؤف ، عارف شاہ ، اسد آفریدی ، اشفاق احمد ، معاز صداقت ، محمد عمران ، محمد محسن ، محمد محسن خان ، محمد سرور، نبی گل ، صاحبزادہ فرحان اور ثاقب جمیل ہیں۔

‏ناردرن کی ٹیم میں سہیل اختر (کپتان) ، عمیر مسعود (نائب کپتان ، وکٹ کیپر)، عبدالفصیح ، عامر جمال ، عامر شاہ ، فرحان شفیق ، کاشف اقبال ، مہران ممتاز، محمد اسماعیل ، نوید ملک ، نہال منصور ، سلمان ارشاد ، شعیب منہاس ، عمر وحید ، زید عالم اور زیاد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

‏‏ سہ روزہ ایونٹ کی چیمپیئن سندھ کی قیادت بدستورسیف اللہ بنگش وکٹ کیپر کے پاس رہے گی جبکہ کھلاڑیوں میں فراز علی (نائب کپتان)، عدیل میو، عماد عالم ، آرش علی خان ، عزیز اللہ ، فہد اقبال ، غلا م مدثر ، حسان خان ، حسن محسن ، جہانزیب سلطان ، محمد سلیمان ، محمد طہ ، رمیز عزیز، سعد خان اور صائم ایوب شامل ہیں۔

صائم ایوب قومی انڈر19 ون ڈے اور سہ روزہ ٹورنامنٹ کی فاتح سندھ ٹیم کے کپتان اور عدیم میو ٹیم کا حصہ تھے،سدرن پنجاب کی ٹیم نوید یاسین (کپتان)، رمیز عالم (نائب کپتان)، احمر اشفاق ، احسن بیگ ، انس مصطفیٰ ، حمزہ ارشد، جنید اعوان،مقبول احمد (وکٹ کیپر)، محمد علی ، محمد باسط ، محمد عرفان ، محمد محسن ،مختار احمد ، صلاح الدین ، وقار حسین اور زوہیب آفریدی شامل ہیں۔