کراچی: (دنیانیوز) بھارت کی دنیا میں شرمناک بیٹنگ نے لیجنڈری وسیم اکرم اور شعیب اختر بھی آل آؤٹ ہو گئے، سابق کپتان نے تو گالف کھیلنے کے لیے جانے اور آنے میں کوہلی الیون کی شکست کو حیران کن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کی بدترین شکست پر بڑے بڑے کرکٹر بھی شکستہ دل ہو گئے، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور شعیب اختر نے بھارتی بیٹنگ لائن گویا باؤنسر مار دیئے۔
ماضی کے تیز ترین باؤلر نے اس تاریخی فتح کا سہرہ آسٹریلوی باؤلرز کے سر سجا یا، ساتھ ہی کہا کہ بھارتی بلے بازوں نے شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
لیجنڈری کپتان نے دلچسپ انداز میں تجزیہ کیا کہ وہ گالف میں صرف 9ہولز کا میچ کھیل کر واپس آئے تو بھارتی ٹیم آوٹ ہو چکی تھی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دل دجلے کرکٹ دیوانوں نے شدید تنقید سے خوب دل کی بھڑاس نکالی۔
سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اٹھا اور سکور 369 دیکھا اور سوچا کہ اچھا میچ ہوگا، جب منہ دھو کر سکور دیکھا تو 36/9 دیکھا، میں اس پر یقین نہیں کرسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان 53 اور 59 پر آؤٹ ہوا تو آسٹریلیا کے پاس گلین میگراتھ ، شین وارن اور بریٹ لی جیسے بائولر شامل تھے لیکن اب کینگروز کے پاس ایسے بائولرز نہیں ہیں ، لیکن ہمارا ریکارڈ توڑنے کیلئے آپ کا شکریہ، کم از کم آپ نے کہیں تو ہماری مدد کی ، ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کیلئے یہ ایک انتہائی شرمناک کارکردگی تھی‘۔
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بیٹنگ اب پچھلے زمانے کے مقابلے میں بہت آسان ہوگئی ہے۔ اگرشین وارن اس دور میں بولنگ کررہے تھے تو آنکھیں بند کرکے بولنگ کرتے۔ شکر ہے کہ سچن ٹنڈولکر ، جیک کیلس ، انضمام الحق ،محمد یوسف یا دیگر عظیم بلے باز انہیں بہترین انداز میں کھیلے۔
شعیب اختر نے کہا کہ موٹے بیٹ،چھوٹی بائونڈریز اور تین سرکلز کے ساتھ کرکٹ اب بہت آسان ہوگئی ہے ،آپ لوگ یہ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی طرح 100 کلومیٹر فی گھٹا کی رفتار سے بائولنگ کرنا اور ریورس سوئنگ کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔