سردیوں میں گیس کی قلت، پٹرولیم ڈویژن نے جنوری میں 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا

Published On 19 December,2020 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سردیوں میں گیس قلت پر قابوپانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی، پٹرولیم ڈویژن نے جنوری میں 12 ایل این جی کارگوزکا انتظام کر لیا۔ جنوری 2018 کی نسبت جنوری 2021 میں 30 فیصد زائد ایل این جی منگوائی جا رہی ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق جنوری 2018 کی نسبت جنوری 2021 میں 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے، سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں سٹی لوڈ 9 فیصد تک بڑھا ہے جبکہ سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا ہے۔ لوڈ منیجمنٹ پلان کےمطابق سی این جی اور پاور کیپٹیویونٹ کی گیس بند کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس کمپسریسرکا استعمال غیر قانونی ہے اور یہ گیس پریشر میں کمی کا بھی سبب بنتا ہے۔ عوام گیس استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔