بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے بعد عوام کو بہترین سہولیات ملیں گی: شبلی فراز

Published On 19 December,2020 03:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے بعد عوام صحت کی بہترین سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں اہم اجلاس ہوا، پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقہ جات میں صحت کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مخدوش دیہی مراکز صحت کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement