انضمام الحق جلد باز جونیئر بلے بازوں پر برس پڑے

Published On 23 December,2020 08:53 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) انضمام الحق جلد باز جونیئر بیٹسمینوں پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز کی پرواہ کئے بغیر آتے ہی جارحانہ سٹروکس کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوانے والوں کو محمد حفیظ کی بیٹنگ سے سبق سیکھنا چاہیے۔

حیدر علی و عبداللہ شفیق کیلئے انضمام الحق نے کہا کہ آپ کیریئر کا دوسرا یا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، کنڈیشنز بھی آپ کیلئے نئی ہیں، آتے ہی سٹروک کھیل کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تھوڑا وقت تو لیں، ماحول کو سمجھ کر پھر شاٹس بھی کھیلیں، محمد حفیظ نے بھی پہلے میچ میں غلطی کی تھی لیکن دوسرے میں ابتدائی 8، 10 گیندوں پر 2 رنز بنائے پھر 99 کی جارحانہ اننگز کھیلی، جونیئرز کو ان سے ہی کچھ سبق سیکھ لینا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پچ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، سب کو معلوم ہے کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پچز پر باؤنس ہوتا ہے اور ابتدا میں سنبھل کر کھیلنا پڑتا ہے۔
 

Advertisement