پی سی بی نے ایوارڈز 2020 کیلئے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی

Published On 31 December,2020 07:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایوارڈز جیتنے والےکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان یکم جنوری کو پی سی بی کے ڈیجٹل پلیٹ فارمز سے کیا جائے گا۔

معزز اور کرکٹ کی ممتاز شخصیات پر مشتمل آزادجیوری نے بارہ مختلف کٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان بارہ میں سے دس کٹیگریزکھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی سے متعلق ہیں۔اس دوران جیوری نے کھلاڑیوں کی کارکردگی، حریف ٹیم، اس پرفارمنس سے میچ پر مرتب اثرات سمیت کئی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو تین مختلف کٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ، حارث رؤف، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شان مسعودکو دو مختلف کٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگریزکے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محمد حفیظ سال کی بہترین انفرادی کارکردگی ، وائیٹ بال کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف مینز انٹرنیشنل ایمرجنگ کرکٹر اور وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کا نام مینز انٹرنیشنل ایمرجنگ کٹیگری آف دی ایئر اور سال کی بہترین انفرادی کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ شان مسعود کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ(انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 86 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز)کے علاوہ، نسیم شاہ (بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک) ، شان مسعود (انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 156 رنز کی اننگز) اور فواد عالم ( نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 102 رنز کی اننگز) کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کی کٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کے لیے حسن علی، کامران غلام، سعود شکیل اور زاہد محمود کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

محمد ہریرہ، مبصر خان، روحیل نذیر اور قاسم اکرم کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیرکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یکم اگست 1999کو یا بعد میں پیدا ہونے والے وہ کھلاڑی جو اب تک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل نہیں کرسکے، انہیں اس کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کے لیے عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، نجیہ علوی اور سیدہ عروب شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ خان اور منیبہ علی کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

سپرٹ آف دی کرکٹ اور کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں بھی آزاد جیوری نے ہی فائنل کیں تاہم چار امپائرز کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے میچ ریفریز اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی تجاویز لی گئیں۔ ان چار امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوزب رضا شامل ہیں۔

کٹیگریز:

امپائر آف دی ایئر:
احسن رضا
آصف یعقوب
غفار کاظمی
شوزب رضا

ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر:

عائشہ نسیم
فاطمہ ثناء
نجیہ علوی
سیدہ عروب شاہ

مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر:

محمد ہریرہ
مبصر خان
روحیل نذیر
قاسم اکرم

مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر:

حیدر علی
حارث رؤف
نسیم شاہ
خوشدل شاہ

ویمن کرکٹر آف دی ایئر:

عالیہ ریاض
بسمہ معروف
جویریہ خان
منیبہ علی

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر:

حسن علی
کامران غلام
سعود شکیل
زاہد محمود

سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی :

فواد عالم :102 بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹیسٹ
محمد حفیظ: 86 ناٹ آؤٹ بمقابلہ انگلینڈ ،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ
نسیم شاہ : 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں بشمول ہیٹ ٹرک بمقابلہ بنگلہ دیش
شان مسعود : 156 بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹیسٹ

سپرٹ آف دی کرکٹ :

سندھ کے کھلاڑیوں کا ریٹائرمنٹ لینے والے عمران فرحت کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا۔
ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 سے جیت کے بعد بنگلہ دیش کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم۔
ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں 267 رنز کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کا زیک کرولی کو مبارکباد پیش کرنا۔
پاکستان کے کھلاڑیوں کا زمبابوے کے ایلٹن چگمبرا کو ایک کامیاب کیریئر پر مبارکباد پیش کرنا۔

 

وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر:

 

بابر اعظم
حارث رؤف
محمد حفیظ
شاہین شاہ آفریدی

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر:

بابر اعظم
محمد رضوان
شاہین شاہ آفریدی
شان مسعود

سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر:

بابر اعظم
محمد حفیظ
محمد رضوان
شاہین شاہ آفرید ی