کراچی: (دنیا نیوز) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون فائنل میچ میں خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنا لئے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کے فائنل میں خیبر پختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کامران غلام اور عادل امین کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 132 رنز بنے ۔ کامران غلام 76 جبکہ عادل امین 75 رنز بناکر آوٹ ہوئے، اسرار اللہ نے 61 سکور بنائے۔ ذوہیب خان 29 رنزوکٹ پر موجود ہیں،سینٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں۔
Stumps Day 1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 1, 2021
Khyber Pakhtunkhwa: 285-7 (89.2 ov)
Scorecard https://t.co/y3Mm0qC90J#KPvCP | #QeA20 | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/RevucCFnqN