پی سی بی 2020ء ایوارڈز کا اعلان، بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نسیم شاہ بازی لے گئے

Published On 01 January,2021 04:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2020ء کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020ایوارڈ کا اعلان کر دیا، 12کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔

بابر اعظم کو دو ایوارڈ دئیےگئے، کپتان کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایوارڈز 2020 کیلئے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔

آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردئیے گئے۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر کا ایوارڈ فاطمہ ثناء کو ملا، عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔