لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز نے اپنی دھاک بٹھا دی، کپتان روحیل نذیر اور آل راؤنڈر حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر لنکولن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی کاؤنٹی ٹیم کینٹ بری کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 سکور بنائے۔ چیمبر لین 66 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیلر لورٹن نے 51 سکور بنائے۔ حارث رؤف نے دو شکار کیے۔
170 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر نے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنائے، ان کی اس اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، حسین طلعت نے 53 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 115 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں حیدر علی8، ذیشان ملک 17، عبد اللہ شفیق 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لیتھم، ڈیوے، کوبرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔