لاہور: (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنے مداحوں کے لیے ٹویٹر پر سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اگلے 20 منٹ مداحوں کے سوالات کے جوابات دوں گا، سوالات کرنے والے صارفین سے کہا کہ وہ اپنے سوال کے ساتھ AsksShoaibAkhtar# لکھیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے بھی لکھا کہ وہ تمام سوالوں کا جواب دینے کی پوری کوشش کریں گے۔
پارس نامی صارف نے شعیب اختر کا بتایا ہوا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انتہائی خطرناک سوال کیا کہ سرفراز احمد یا محمد رضوان۔ جس پر جواب میں انہوں نے لکھا کہ محمد رضوان۔
Rizwan
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021
بہترین شخصیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ میری پسندیدہ شخصیت حضرتِ محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔
Prophet Muhammad (PBUH)
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021
سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ’آگ‘ ہیں۔
Fire
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021
ایک صارف نے دنیا کے تیز ترین پیسر سے سوال پوچھا کہ آپ کی زندگی کا بہترین لمحہ کون سا تھا۔ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہترین لمحہ تھا۔
Getting to represent my country
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021
موجودہ دور کے بہترین فاسٹ بائولر کے سوال پر شعیب اختر نے کینگرو پیسر مچل سٹارک کو بہترین گیند باز قرار دیا۔
Mitchel Starc
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021
ایک صارف نے یووراج سنگھ کی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ ’یووراج کے لیے چند لفظ‘، اس پر شعیب اختر نے جواب دیا ارے واہ ۔
Aray wah
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 3, 2021