لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، بلندی درجات کے لیے دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ اپنے اختتام کو پہنچنے لگا، آخری ٹیسٹ سے پہلے قومی سکواڈ نے کرائسٹ چرچ شہداء کے متاثرین کی ہیگلے اوول میں قومی ٹیسٹ کرکٹرز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قومی کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، کوچ مصباح الحق اور یونس خان سمیت کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شہداء کا مرتبہ بہت بلند ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔