لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 895 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 39 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار 797 رہی۔
اُدھر قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کرقرنطینہ کر لیا ہے۔
34 سالہ ثناء میر قائداعظم ٹرافی کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔