لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ اے نے 20 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنائے، کارٹر 81 سکور کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں راول ، بھولا 25.25 اور شیپلے 21 بنا کر پویلین لوٹے، محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 161 رنز پر ہمت ہار بیٹھی، پہلے چار بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے، عبد اللہ شفیق0، ذیشان ملک5، حیدر علی 0، روحیل نذیر 8 سکور بنا سکے۔
اس دوران حسین طلعت اور خوش دل شاہ نے مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دونوں ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے، حسین طلعت 44 جبکہ خوشدل شاہ 70 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان قادر 11 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہائی سکورر رہے۔ اشوک، اور بھولا نے 3.3 شکار کیے۔
اس طرح پانچ میچز کی سیریز نیوزی لینڈ اے نے 3-2 سے جیت لی۔