قائداعظم ٹرافی فائنل: حسن علی کی طوفانی سنچری کے باوجود سینٹرل پنجاب اور پختونخوا میں میچ ڈرا

Published On 05 January,2021 04:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی میں کھیلے جانے والے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔

فائنل کے آخری روز جب 356 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی 7 ویں 202 رنز پر گری تو خیبر پختونخوا کی جیت یقینی نظر آرہی تھی۔ پنجاب کے کپتان حسن علی نے حریف باؤلرز کی کھل کر دھلائی کرنی شروع کردی۔

حسن علی سینٹرل پنجاب کو کامیابی سے صرف 1 رن دور لے آئے لیکن خیبرپختونخوا کی زبردست باؤلنگ کے باعث میچ برابر ہو گیا۔ حسن علی نے محض 58 گیندوں پر اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری سکور کی ۔

نوجوان سپنر احمد صفی عبد اللہ نے بھی حسن علی کا بھرپور ساتھ دیا اور ثمین گل کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے 23 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔

کپتان کی یہ شاندار اننگز سیٹرل پنجاب کو کامیابی سے ہمکنار تو نہ کروا سکی لیکن ان کی کوششوں نے سینٹرل پنجاب کو کامیابی ک اتنا قریب پہنچایا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔

حسن علی کی قائداعظم ٹرافی میں کارکردگی بہترین رہی اور انہوں نے سینٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری مرتبہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 

Advertisement