لاہور: (دنیا نیوز) نئے سال میں پاکستان کرکٹ کے لئے پہلی بڑی خوشخبری ہے کہ رواں ماہ ساؤتھ افریقی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور اپنے دورے کا آغاز کراچی میں ٹیسٹ میچ سے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021ء میں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار دیکھے گا، نئے سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم جنوبی افریقی ہوگی، جو سولہ جنوری کو کراچی پہنچے گی۔
قرنطینہ کے بعد پاکستان اور جنوبی آفریقی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 26 سے 30 جنوری تک نیشنل سیٹڈیم میں مدمقابل ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی چار رکنی سکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ
دوسرا ٹیسٹ میچ چار تا آٹھ فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا میلہ 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں سجے گا۔
سال2021 میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔
دوہزار سات کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی