نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی سکواڈ آکلینڈ سے وطن کیلئے روانہ

Published On 09 January,2021 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد قومی سکواڈ آکلینڈ سے وطن کیلئے روانہ ہو گیا۔

ٹیسٹ سکواڈ پہلے مرحلے میں دبئی پہنچے گا جہاں سے کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق،اظہرعلی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان اسکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔

حارث سہیل اتوار کی شام سات بجے سیالکوٹ پہنچیں گے۔ بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے کراچی پہنچیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے کچھ ارکان واپس آچکے ہیں۔۔جن کیساتھ بابراعظم اور شاداب خان بھی وطن واپس آگئے تھے۔
 

Advertisement