دورہ پاکستان: جنوبی افریقا کے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، قیادت ڈی کوک کے سپرد

Published On 08 January,2021 05:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ پاکستان کے لیے جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ قیادت کونٹین ڈی کوک کے سپرد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے درمیان رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس کے لیے پروٹیز ٹیم نے اپنے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیم کی قیادت کونٹین ڈی کوک کو ملی ہے، ٹمبا باووما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر۔ کاگیسو ربادا، ڈائن پریٹوریس، کیسومہاراج، لنگی نگیڈی، رائیسی ون ڈر ڈسن ٹیم کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اینرچ نورٹجی، ویان ملڈر، لوتھو سمپالا، بیوران ہینڈرکس، کائل ورراین، سائرل اروی، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لینڈے، ڈارئن ڈوپویلین، اوٹینل بارٹمین شامل ہیں۔

13 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو نجی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔

سی اے اے حکام کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم 16 جنوری کو نجی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔ پروٹیز کے27کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے 11 افراد پاکستان آئیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقا کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی۔

حکام کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ کا پاکستان پہنچے پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، پاکستان آمد پر افریقی کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں
 

Advertisement