نیوزی لینڈ کیخلاف خراب پرفارمنس، مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Published On 06 January,2021 01:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی سی بی نےنیوزی لینڈ کیخلاف خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز ممکنہ طو ر پر آخری ہوگی، اگلا غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ کرلیا، غیرملکی کوچز میں گرانٹ فلاور اور گیری کرسٹن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین کیپس کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 176 رنز کی بدترین شکست ہوئی جبکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ یوں کیویز نے کلین سویپ کرتے ہوئے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔
 

Advertisement