قومی ٹیسٹ سکواڈ 10 جنوری کو آکلینڈ سے پاکستان واپس پہنچے گا

Published On 06 January,2021 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ ہونے والا قومی ٹیسٹ سکواڈ 10 جنوری کو آکلینڈ سے پاکستان واپس پہنچے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا اور اگلے روزلاہور پہنچے گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق ، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر لاہور پہنچیں گے۔ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل سیالکوٹ جبکہ بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے۔