انگلش ویمنز کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Published On 07 January,2021 04:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ 2 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال انگلش ویمن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، سیریز میں شامل 2ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر جبکہ تین ایک روزہ مقابلے 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں مدمقابل آئی تھیں۔
 

Advertisement