لاہور: (روزنامہ دنیا) پی سی بی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو دے گی۔