لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات جھوٹ نکلے، حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر لگائے غلط الزامات کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حامزہ مختار نے 5 اپریل 2018ء کو معافی نامہ بھی لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف جو درخواست دی، وہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ میں نے کچھ دوستوں کے کہنے پر بابر اعظم کو تنگ کرنے کیلئے کیا۔
معافی نامہ میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا بابر اعظم سے نہ پہلے کوئی رشتہ تھا نہ ہی اب ہے۔ یہ ویڈیوز مجھ سے زبردستی بنوائی گئی۔
حامزہ مختار کا کہنا تھا کہ میں نے ان ویڈیوز پر عدالت سے رجوع کرنا ہے۔ مجھ سے خالی سٹام پیپر پر انگوٹھا لگوایا گیا تھا۔