کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن بیس فروری سے شہر قائد میں شروع ہوگا۔ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز، کولن انگرم، چیڈوک والٹن اور افغان کرکٹر نور احمد پاکستان پہنچ گئے۔ میچ ایونٹ کے آفیشلز کا تقرر بھی کر دیا گیا۔
روی بوپارہ آج جبکہ شرفین ردر فورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اور دیگر کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا جبکہ محمد عامر اور کپتان عماد وسیم نے بھی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی ہے۔
پی سی بی نے فرنچائز ٹیموں کی پریکٹس 15 فروری سے شروع کرنے کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ راشد ریاض تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہونگے۔ روشن مہنامہ، علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس اور جاوید ملک ریفری کے فرائض انجام دینگے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کے رنگا رنگ میلے کا پہلا مرحلہ بیس فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔