جنوبی افریقہ سیریز، قومی کرکٹرز کی آج سے سنچورین میں ٹریننگ شروع

Published On 28 March,2021 10:36 am

کیپ ٹاون: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے قومی کرکٹرز آج سے سنچورین میں ٹریننگ شروع کریں گے، فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے۔

قومی شاہینوں نے پروٹیز کے دیس ڈیرے جما لیے، آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ٹریننگ کا آغاز کریں گے جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کے سیشنز ہوں گے۔

گذشتہ روز قومی اسکواڈ میں شامل اکیس پلیئر اور تیرہ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے تھے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔
 

Advertisement