کراچی (دنیا نیوز) سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں دو سو سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے بھر میں 9140 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 200 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں صوبے بھر میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ مراد علی شاہ نے کہا صوبے میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہزار سے زائد ہے۔
مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا آج کورونا کے مزید 98 مریض صحتیاب ہوئے۔ اب تک دو لاکھ سے زائد کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 250 مریضوں کی حالت تشویشناک 38 اس وقت مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔