پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

Published On 28 March,2021 04:17 pm

کراچی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

21، 23 اور 25 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیمیں 2013ء کے بعد زمبابوے میں طویل طرز کی کرکٹ میں آمنے سامنے ہونگی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی مابین شیڈول سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔
 

Advertisement