ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: بھارت کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ‏ویزوں کا معاملہ حل کرنیکی یقین دہانی

Published On 01 April,2021 08:14 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس کے دوران بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزوں کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

تفصیلات کے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کے باعث میزبان ٹیموں کو لوکل امپائر کی تعیناتی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ تمام فارمیٹس کی دونوں اننگز میں اضافی ڈی ایس آر ری ویو کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ گیند کو پالش کرنے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹیسٹ میچوں میں کووڈ متبادل پلیئرز کی دستیابی کی بھی اجازت برقرار ہے۔

 ‏آئی سی سی کی ویمن ٹیموں کو ٹیسٹ اورون ڈے سٹیٹس دینے کی منظوری دی گئی ہے، ‏آئی سی سی کی سینئر ایونٹس میں مزید 7ممبران شامل کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ‏بنگلادیش میں شیڈول ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ملتوی کیا جائے گا، ‏آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اب 2023میں ہوگا۔ ‏آئی سی سی کےتمام مستقل ممبرکی ویمن ٹیموں کوٹیسٹ اورون ڈے سٹیٹس دینےکی منظوری دیدی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کےساتھ بات چیت مثبت انداز میں ہوئی، ٹی 20 ورلڈ کپ 2021سےمتعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سےبات ہوئی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ‏ویزوں اور ٹیکس معاملات آئندہ ماہ تک حل ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے آئی سی سی سے کہا تھا کہ اگر بھارت کی طرف سے ویزوں اورسیکیورٹی کے معاملے پر کوئی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ورلڈکپ بھارت کی بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث 2013ء سے اب تک دوطرفہ سیریز نہ ہو سکی جس کے باعث دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک کھیلنے سے محروم ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں بھارت نے رواں برس ٹی ٹونٹی کپ کیلئے رکھی گئی شرائط پر مزید مہلت مانگ لی۔

 

Advertisement