ہسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں: وسیم اکرم کا ٹنڈولکر کو مشورہ

Published On 02 April,2021 05:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔

وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے محض 16 برس کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے بہترین بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کوویڈ 19 کو بھی ایسے ہی شکست دیں گے۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ بھارت کے ورلڈ کپ 2011 کی سالگرہ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کے ساتھ مناتے ہیں تو بہت اچھا ہوگا، اور مجھے بھی تصویر ضرور بھیجئے گا۔
 

Advertisement