فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1500 روپے کا بڑا اضافہ

Published On 02 April,2021 04:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، آج ایک مرتبہ پھر قدر 1500 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، آج ایک مرتبہ پھر 19 ڈالر کی تیزی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 731 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 90 ہزار 878 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 34.30 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 1360 روپے اور 1165.98 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 127.15 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 44300.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔  

Advertisement