دورہ بنگلادیش کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر نائنٹین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری

Published On 04 April,2021 11:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ بنگلادیش کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر نائنٹین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری ہے، کھلاڑی آج مختلف ہدف کو پورا کرنے کے لیے پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینئر ٹیم کے بعد جونیئر کھلاڑی بھی اِن ایکشن ہیں، قومی انڈر نائنٹین ٹیم کا دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میچ کھیلا جا رہا ہے، دوٹیموں میں تقسیم کھلاڑیوں کو مختلف ہدف دئیے گئے ہیں، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

قومی انڈر نائنٹین ٹیم کو بنگلادیش میں سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد جونئیر ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز جانا ہے۔
 

Advertisement