وہاب ریاض آئندہ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے پرامید

Published On 16 May,2021 04:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض آئندہ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے پرامید ہیں اور ٹیم میں واپسی کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے کوشاں ہیں، اسی لئے ہم ہمیشہ پرفارمنس اور محنت کر رہے ہیں۔ اگر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ہوتے ہیں تو میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سےاستعمال کرنے کی کوشش کروں گا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ورلڈ کپ کھیلوں اور پورا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں گفتگو کے دوران وہاب ریاض نے سلیکشن پالیسی پر بھی روشنی ڈالی اور متعدد بہتریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے کردار کی بھی حمایت کی، ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میرے خیال میں ایک ٹیم اجتماعی پرفارمنس کی وجہ سے جیتتی ہے۔ اگر آپ میرے کیریئر کو دیکھیں تو میں نے بہت ساری چیزیں حاصل نہیں کیں۔ میرا کیریئر صرف ایک یا دو سپیل پر مبنی نہیں ہے۔