کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا: نسیم شاہ افسردہ

Published On 26 May,2021 12:40 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا)پی ایس ایل سے باہر ہونیوالے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو والدہ کی یاد ستانے لگی، ان کا کہنا ہے کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ دل برداشتہ ہوگئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کاش ماں ہوتی، میں اپنے غم اسے بتاتا، وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے ، میں ہوں ناں۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا ، گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا۔میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔