وزیراعظم عمران خان کا آج لیہ جانے کا پروگرام، مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Published On 26 May,2021 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کے شہر لیہ کا دورہ کریں گے۔ لیہ کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان اور سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی عثمان بزدار سرکٹ ہاوس لیہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم صوبہ پنجاب کے لیے انصاف صحت سہولت کارڈ کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نیا بنجاب بنیادی صحت یونٹس کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم 200 بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ عمران خان اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار لیہ کے سرکٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے لیہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے، پنجاب میں ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے تاریخی پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا آغاز لیہ سے کر رہے ہیں، دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج کا ہدف مقرر کیا ہے۔
 

Advertisement