لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میڈیا ارکان سے متعلق نامناسب زبان کے استعمال پر غلطی تسلیم کرلی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں وسیم خان نے کہا کہ میڈیا کے بارے میں دیئے گئے بیان میں الفاظ کا چناؤ مناسب نہیں تھا جس پر افسوس ہے، میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں امید ہے میڈیا نمائندگان اپنا میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ وفاداری اور وابستگی پر حاوی آگئے تھے۔
وسیم خان نے کہا کہ میں میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار اور مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ و ہ اپنا تجزیہ اور سکروٹنی میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔