پی ایس ایل6: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

Published On 16 June,2021 09:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیدیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے 25 ویں میچ میں ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔ دونوں کے درمیان 72 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ خرم شہزاد نے کیا، انہوں نے محمد رضوان کو بولڈ کیا۔ بیٹسمین 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

88 کے مجموعی سکور پر صہیب مقصود ظاہر خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ہارڈ ہٹر بیٹسمین 5 سکوربنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود کی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، انہوں نے حسان خان کو ایک ہی اوور میں دو چھکے بھی رسید کیے، تاہم اسی اوور میں 42 گیندوں پر 73 رنز بنا کر محمد حسنین کو کیچ دے بیٹھے۔

دیگر بیٹسمینوں میں ریلی روسو 2 ، چارلس47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خوش دل شاہ 21 اور سہیل تنویر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے ہیں۔ خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز، ظاہر خان، حسان خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

ملتان سلطانز سکواڈ:
شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، صہیب مقصود، ریلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، موذربانی، شاہنوازد ھانی ، عمران خان، عمران طاہر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
جیک ویدرآلڈ، عثمان خان، کیمرہ ڈیلپورٹ، سرفراز احمد ، اعظم خان، محمد نواز، حسان خان، عثمان شنواری، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد